ڈی آئی خان :مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 6 افراد کو قتل کر دیا
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ میں مُسلح شخص نے فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک کر دیا ۔ چڑی بوہر گاؤں میں رہائش پذیر لکی مروت سے تعلق رکھنے والے مشتبہ شخص ذاولفقار مروت پر شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کے شبہ کو لے کر استرانہ قوم کے معززین کا ایک جرگہ متذکرہ شخص کے گھر پہنچا تو مقامی لوگوں کو اپنی صفائی دینے کی بجائے ملزم نے نہتے لوگوں پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق ملزم ارتکاب جرم کے بعد موٹر سائیکل کے ذریعے انڈس ہائی وے کی طرف فرار ہوا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
Leave A Comment