پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 483 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 54 پوائنٹس پر آ گیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 79 ہزار 158 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 80 ہزار 92 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 571 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Leave A Comment