کراچی: پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
پیرآباد کی قصبہ کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد خان عرف گڈ کے نام سے ہوئی ہے جسے زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، چھینا گیا موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔