کراچی : جاوید اختر اوڈھو IG سندھ تعینات، نوٹیفکیشن جاری
جاوید اختر اوڈھو نئے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ تعینات کردیے گئے، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر اللّٰہ بخش عرف جاوید اختر اوڈو کو نیا انسپیکٹر جنرل پولیس سندھ تعیینات کیا گیا ہے۔نئے آئی جی سندھ جاوید اوڈو نے تصدیق کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ غلام نبی میمن کے چارج چھوڑتے ہی جاوید اوڈھو نے قائم مقام آئی جی کا چارج لیا تھا۔
Leave A Comment