تازہ ترین

انمول عرف پنکی کے بعد اب کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں پولیس نے کارروائی کر کے مطلوب منشیات فروش شیریں شرینہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ کو دونوں بیٹوں کے ساتھ کامران چورنگی سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمہ شیریں ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات فروخت کرتی تھی۔ملزمہ چند سال قبل گرفتار ہونے کے بعد جیل گئی تھی اور 2 سال پہلے واپس آئی تھی، ملزمہ شیریں عرف شیرینہ کے خلاف 35 کے قریب مقدمات درج ہیں۔ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سے دستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے ڈائریکٹ ہیروئن سپلائی کرتی تھی۔پولیس گرفتار ملزمہ اور ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement