کراچی: حسن اسکوائر کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
حسن اسکوائر کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ بشیر کے نام سے ہوئی ہے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی جس نے آگ پر قابو پایا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔