پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کےدوران 1446 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 74 ہزار 596 پوائنٹس پر آ گیا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 75 ہزار 53 کی بلندی تک بھی پہنچا جبکہ 1 لاکھ 74 ہزار 328 کی نچلی سطح تک بھی آیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 73 ہزار 150 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔