لاڑکانہ: دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان قتل
لاڑکانہ میں گڑھی خدا بخش بھٹو کے قریب مسلح افراد نے زرعی زمین پر کام کرنے والے دو نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیاہے۔پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت سعید اور حاکم علی کڑیو کے نام سے ہوئی ہے۔واقعہ خروس اور کڑیو برادری کے درمیان جاری دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا۔فائرنگ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے نوڈیرو ہسپتال منتقل کردی ہیں۔