تازہ ترین

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے سانحہ گل پلازہ کو 2 ہفتے ہوگئے، اب تک کچھ بھی نہیں ہوا ۔ گورنر سندھ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق 6 افراد کے دہلی کالونی میں واقع گھر پہنچے اور کہا کہ میں ایسے گھر آیا ہوں، جہاں کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر شہید ہوئے ہیں۔میرے پاس الفاظ نہیں کہ ان کو کیسے صبر دلایا جائے گا، سب ہی جاننا چاہتے ہیں ذمے دار کون ہیں، ان کو سزا ملے گی بھی یا نہیں۔ سانحے کو 2 ہفتے ہوگئے اب تک کچھ نہیں ہوا، پنجاب میں ایک ماں بیٹی کی ہلاکت پر دوسرے دن انصاف نظر آتا، شکر ہے عوام کے دباؤ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس علاقے سے رکن صوبائی اسمبلی تحریک انصاف کا ہے، وہ بھی نہیں آئے، جماعت اسلامی کا ٹاؤن انچارج بھی یہاں نہیں پہنچا، انہیں شرم آنی چاہیے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement