کراچی:سکول وینز میں سی این جی اور ایل پی جی کے استعمال پر مکمل پابندی عائد
سکول وینز میں سی این جی اور ایل پی جی کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی اور کہا گیا خلاف ورزی کرنے والی گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے اپنے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کو طلبا ءکی پک اینڈ ڈراپ سروس کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی کے استعمال پر مکمل پابندی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔بورڈ کے سیکریٹری ڈاکٹرکی جانب سےجاری نوٹیفکیشن میں الحاق شدہ اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلباء کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو پابندی پر عملدرآمد کا پابند بنائیں۔خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو سکول ٹرانسپورٹ کے طور پر چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ ایسی گاڑیوں کے خلاف جرمانے اور ضبطی کی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔ بورڈ نے تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں غیر قانونی طور پر سی این جی اور ایل پی جی کے استعمال کو فوری طور پر روکیں، اور یہ پابندی تعطیلات کے دوران بھی برقرار رہے گی۔
بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے سکول انتظامیہ کو طلباء کی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے باقاعدگی سے معائنے اور نگرانی کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ متعلقہ قوانین اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔اس کے علاوہ تعلیمی اداروں کو والدین، طلباء اور ٹرانسپورٹرز میں سی این جی اور ایل پی جی کے استعمال کے خطرات سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔اس اقدام کا مقصد طلباء کی محفوظ سفری سہولت کو یقینی بنانا اور سکول ٹرانسپورٹ میں خطرناک ایندھن کے استعمال کی روک تھام ہے۔
Leave A Comment