حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کا چہلم آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کا چہلم آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر نواسۂ رسول حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا، جبکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس اور مجالس کا انعقاد ہوگا۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔
کراچی میں چہلم امام حسینؑ کا مرکزی جلوس مارٹن روڈ امام بارگاہ سے برآمد ہو کر نشتر پارک پہنچے گا، جہاں صبح 10:30 بجے مرکزی مجلس منعقد ہوگی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے روانہ ہوگا اور سر شاہنواز بھٹو روڈ، فادر جیمز روڈ، محفل شاہ خراساں، ایم اے جناح روڈ، مینسفیلڈ اسٹریٹ اور پریڈی اسٹریٹ سے گزرتا ہوا دوبارہ ایم اے جناح روڈ کے راستے امام بارگاہ حسینیہ ایرانیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹس کریں گے۔
Leave A Comment