کراچی: منگھوپیر میں جھگڑے کے دوران فائرنگ ، نوجوان زخمی
منگھو پیر میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔منگھوپیر کے علاقے پیر بخش گوٹھ توحیدر مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 21 سالہ محمد عظیم ولد محمد منور کے نام سے کی گئی واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے علاقہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔
Leave A Comment