تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن) مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر رہنما سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام اور نیے انتظامی یونٹوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے بہاولپور صوبے کا فیام قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا وعدہ ہے سال 2012میں صدارتی نظام اور  انتظامی بنیادوں پر نیے صوبے یا یونٹ بنانے کا مطالبہ قائد سے میں نے کیا تھا جس پر پنجاب اسمبلی میں بہاولپور اور جنوبی پنجاب یا سرائیکی صوبے کی قرار دار منظور ہوئ تھی نیے انتظامی یونٹس یا صوبوں کے قیام سے وسائل نوکریاں اور فوری انصاف عوامی دہلیز پر أسانی سے مل سکے گا ان خیالات کا اظہار کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم میں  بھر پورشرکت اور کامیابی کے بعد وہ اپنے انتخابی حلقے جعفر اباد میں منعقدہ پبلک ڈے کے موقع پر لیگی کارکنوں عہدیداروں اور عوام کے اجتماع میں اظہار خیال کررہے تھے اس موقع پرچوہدری محمد عمر جعفر سٹی صدر مسلم لیگ ن و سابق ایم پی اے بھی موجود تھے

چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ أج کل نیے صوبوں اور یونٹس کے قیام کی  بازگشت سنائ دینے لگی ہے میں لیگی قیادت ودیگر ذمہ داروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ملک میں موجودہ جمہوری نظام کی بجاے صدارتی نظام رائج کرتے ہوے نیے انتظامی یونٹ بناکر ملک میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا أغاز کرے جعفر اقبال نے کہا کہ پاک افواج کے جوانوں کو نیے سٹار لگنے پر قوم کو فخر ہے ان جوانوں نے جانوں کا نذرانے پیش کیےاور فیلڈ مارشل جنرل سید أصف منیر کی قیادت میں انڈیا سے جنگ جیت پر عالمی دنیا میں ملک کا نام فخر سے بلند کیا ہے

Leave A Comment

Advertisement