رحیم یارخان : کزنوں کے ہمراہ رات کاکھاناکھاکرچھت پرسونے والے 18سالہ نوجوان کی پراسرارہلاکت
رحیم یارخان(أن لائن)کزنوں کے ہمراہ رات کاکھاناکھاکرچھت پرسونے والے 18سالہ نوجوان کی پراسرارہلاکت‘ پولیس نے نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی‘ تحقیقات شروع‘ بستی موسی موہانہ کے رہائشی محمدآصف نے پولیس پکارپردی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیاکہ اس کا18سالہ کزن سکندر جواپنے کزنوں کے ہمراہ تھا اور رات کاکھاناکھانے کے بعدکزنوں سمیت چھت پرسوگیا‘صبح چارپائی پرمردہ حالت میں پایاگیا‘ا طلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کر پراسرار طورپرجاں بحق ہونے والے سکندرکی نعش تحویل میں لے کرپوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد اہم شواہد تحویل میں لے لئے .
ابتدائی تحقیق کے مطابق کزنوں نے پولیس کوبتایاکہ انہوں نے رات مرغی کاگوشت پکایااورکھانے کے بعدسوگئے‘ شبہ ظاہرکیاجارہاہے کہ 18 سالہ سکندرکوقتل کیاگیاہے۔