14سالہ دوشیزہ کے دن دیہاڑے قتل کیئے جانے کامعاملہ‘ پولیس نے باپ کی مدعیت میں چارملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دوملزمان کوگرفتارکرلیا‘ ملزمان نے خاندانی رنجش پردوشیزہ کوگھرمیں داخل ہوکر شہ رگ کاٹ کر قتل کیا تھا چک11این پی کی رہائشی 14سالہ امیدہ کواس وقت ملزمان مشرف‘ نوازعلی‘ ریحان اورسراج نے گھرمیں داخل ہوکرچھری سے شہ رگ کاٹ کرقتل کیا جب وہ گھر پراکیلی موجودتھی

رحیم یارخا ن : نامعلوم ملزمان نے گھرمیں گھس کر تیزدھارآلہ سے 14سالہ دوشیزہ کوشہ رگ کاٹ کرموت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزمان فرارhttp://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=78946

ملزمان نے چند روزقبل مقتولہ کے والد مدعی مقدمہ پیرعلی کو خبردارکیاتھااگراس کے سالوں نے علاقہ میں اپنی تھریشرمشین لگائی تو وہ کاری ضرب لگائیں گے اسی رنجش پرملزمان نے میں داخل ہوکردوشیزہ کو قتل کیا اور فرارہوگئے‘ پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعدتدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی جسے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدسپردخاک کردیاگیاجبکہ مقتولہ کے والد پیرعلی کی مدعیت میں پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے دومرکزی ملزمان کو گرفتارکرلیاجبکہ دیگردوملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مارنے میں مصروف ہے

Leave A Comment

Advertisement