موٹروے انٹرچینج اورسندھ پنجاب چیک پوسٹ پرمحکمہ خوراک کی کارروائی‘ کنٹینراورٹرالرکے ذریعے 1520بوری گندم سندھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی‘ گندم تحویل میں لیکر کنٹینروٹرالر ڈرائیوروں کو کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیاگیا‘محکمہ خوراک نے موٹروے انٹرچینج ظاہرپیر کے نزدیک خفیہ نشاندہی پر کنٹینرنمبریTME-225کوروک کرچیکنگ کے دوران 600 بوری گندم برآمدکرلی جسے ڈرائیوراجن پورسے کراچی لے جارہاتھا

اسی طرح سندھ پنجاب سرحدی چیک پوسٹ پرمحکمہ خوراک نے ٹرالر نمبریTLF892سے چیکنگ کے دوران 460 بوری اور ٹرالرنمبریTLF-692سے 460بوری گندم برآمدکرکے تحویل میں لینے کے بعدکنٹینراورٹرالرڈرائیوروں کوکارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا جس نے تحریری مراسلہ پرڈرائیوروں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement