نامعلوم ملزمان نے گھرمیں گھس کر تیزدھارآلہ سے 14سالہ دوشیزہ کوشہ رگ کاٹ کرموت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزمان فرار‘ پولیس نے نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی‘ قتل کی لرزہ خیزواردات پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکانوٹس‘ایس ڈی پی اوبھونگ سرکل سے رپورٹ طلب کرلی‘ ملزمان کو گرفتارکرنے کی ہدایت‘ 

چک11این پی کے رہائشی لیاقت علی نے پولیس کودی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیا کہ وہ اپنے اہل خانہ سمیت گندم کی کٹائی کیلئے گیاہواتھاگھرمیں اس کی14سالہ بیٹی موجودتھی کہ اسی دوران نامعلوم ملزمان گھرمیں داخل ہوئے اورتیزدھارآلہ اس کی بیٹی امیدہ کی شہ رگ کاٹ کراسے موت کے گھاٹ اتاردیا اورفرارہوگئے‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کراہم شواہد تحویل میں لیکرنعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی‘

دن دیہاڑے قتل کی واردات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعرفان علی سموں نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او بھونگ سرکل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کوجلدازجلدگرفتارکرنے کے احکامات جاری کئے۔

Leave A Comment

Advertisement