تازہ ترین

رحیم یار خان (أن لائن)شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ساڑھے تین سال بعد فضائی آپریشن بحال کراچی اور اسلام آباد کے لیے نجی ایئرلائن نے باقاعدہ فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا پہلی فلائٹ 7w مسافروں کو لیکر رحیم یارخان پہنچی چیف کمرشل أفیسر ساوتھ ائر لائن سراج قاضی اور ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے افتتاح کیا افتتاحی اور چمبر اف کامرس کی طرف سے منعقدہ استقبالیہ سےخطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے قاضی سراج احمد نےکہا کہ ساوتھ ائیر ملک کےتمام ایر پورٹس سے اپنی فلائٹ شروع کرے گی بند ائیر پورٹ کو اباد کرکے دوسرے شہروں سے فضائ سفری وسستی  سہولیات سے لنک کریں گے رحیم یارخان ائیر پورٹ میں  پانچ سالوں کے بعد فضای سروس شروع کرکے اباد کیا جارہا ہے 2027ء میں یہاں سے انٹر نیشنل فلائٹس شروع کریں گے عمرہ سیزن شروع ہونے والا ہے ضرورت پڑی تو رحیم یارخان سے اضافی پروازیں بھی شروع کرین گے قاضی سراج احمد نے بتایا کہ شیخ زید  ائیرپورٹ ملتان سے زیادہ فائدہ مند ہوسکتا ہے مستقبل میں ایوی ایشن کاحب بنے گا انہوں نے کہا کہ رحیم یارخان چمبر اف کامرس کے صدر ولید احمد کے مطالبے پر فلائٹس أپریشن شروع کیا ہے اسے نہ صرف جاری رکھا جاے گا بلکہ فلائٹس میں اضافہ کیا جاے گا  صدر چمبر ولید احمد نے کہا کہ ہم ساوتھ ائرلائن کو خوش امدید کہتے ہین کرونا کے بعد فلائٹس اپریشن کا اغاز کرکے تاجرون اور شہریون کا یہ مسلہ حل کردیا ہے نایب صدر میاں فہد حسن روف مختارشوکت حیات صدر ٹرلیولز ایسوسی ایشن ملک اعجاز ودیگر نے خطاب کیا اورفلایٹک اپریشن کی کامیابی کے لیے اپنی اپنی راے دی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی کمشنرظہیر احمد جپہ نے کہا کہ فضائی سروس کی بحالی سے رحیم یار خان کا ملک کے بڑے شہروں سے دوبارہ فضائی رابطہ دوبارہ بحال ہو گیا ہے کاروباری، تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔

Leave A Comment

Advertisement