رحیم یارخان : ٹریفک حادثات
بے قابوموٹررکشہ نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کچل ڈالے‘ موٹرسائیکلوں میں تصادم‘2جاں بحق‘ خاتون شدیدزخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل
پہلاحادثہ موسی نگرکے رہائشی 26سالہ عبدالحمید کے ساتھ پیش آیاجواپنی22سالہ بیوی جنن مائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ چوک سویترا کے نزدیک سامنے سے آنیوالے بے قابورکشہ نے دونوں کوکچل ڈالاجس کے نتیجہ میں عبدالحمید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ بیوی جنن مائی شدید زخمی ہوگئی جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیاگیا
دوسراحادثہ چک87پی کے رہائشی 30سالہ دبیردیوان کے ساتھ پیش آیاجواپنی موٹرسائیکل پرابوظہبی روڈ پرانتہائی تیزرفتاری سے جارہاتھاکہ سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سے دھماکہ سے ٹکراگیاجس کے نتیجہ میں 30سالہ دبیردیوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا۔