رحیم یارخان: اعزازی مشیر یو اے ای وممتاز شخصیت چوہدری منیر ہدایت اللہ کی بھونگ شریف آمد
اعزازی مشیر یو اے ای وممتاز شخصیت چوہدری منیر ہدایت اللہ نے بھونگ شریف میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی رئیس محمد ابراھیم انڈھڑ کی رہائش گاہ پر ان کے والد چیف سردار وسابق ایم این اے الحاج رئیس وزیر احمد خان انڈھڑ کی وفات پران سےاظہار تعزیت کیا فاتحہ خوانی اور دعا کی اور ان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر رئیس حاجی محمد بخش انڈھڑ أف گڑھی دھو دھو بھی موجود تھے