رحیم یارخان:14سالہ دوشیزہ کے دن دیہاڑے قتل کیئے جانے کامعاملہ‘ چارملزمان کے خلاف مقدمہ درج , دوگرفتار
14سالہ دوشیزہ کے دن دیہاڑے قتل کیئے جانے کامعاملہ‘ پولیس نے باپ کی مدعیت میں چارملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دوملزمان کوگرفتارکرلیا‘ ملزمان نے خاندانی رنجش پردوشیزہ کوگھرمیں داخل ہوکر شہ رگ کاٹ کر قتل کیا تھا چک11این پی کی رہائشی 14سالہ امیدہ کواس وقت ملزمان مشرف‘ نوازعلی‘ ریحان اورسراج نے گھرمیں داخل ہوکرچھری سے شہ رگ کاٹ کرقتل کیا جب وہ گھر پراکیلی موجودتھی
ملزمان نے چند روزقبل مقتولہ کے والد مدعی مقدمہ پیرعلی کو خبردارکیاتھااگراس کے سالوں نے علاقہ میں اپنی تھریشرمشین لگائی تو وہ کاری ضرب لگائیں گے اسی رنجش پرملزمان نے میں داخل ہوکردوشیزہ کو قتل کیا اور فرارہوگئے‘ پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعدتدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی جسے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدسپردخاک کردیاگیاجبکہ مقتولہ کے والد پیرعلی کی مدعیت میں پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے دومرکزی ملزمان کو گرفتارکرلیاجبکہ دیگردوملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مارنے میں مصروف ہے