رحیم یارخان : پسند کی شادی طے نہ ہونے پرجوڑے کی زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی
پسندکی شادی طے نہ ہونے پرجوڑے نے زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی‘ ہسپتال انتظامیہ نے دونوں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں‘چک232پی کارہائشی 37سالہ الطاف حسین اپنی برادری کی 30سالہ طلاق یافتہ وحیداں مائی سے پسند کی شادی کرنے کاخواہش مندتھا تاہم خاندانی سطح پردونوں کی شادی نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہوکر دونوں نے باہمی مشاورت سے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں دونوں کوحالت بگڑنے پر انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں الطاف حسین اوروحیداں مائی جسم میں زہرپھیل جانے کے نتیجہ میں دم توڑگئے۔ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعددونوں کی نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں‘ رابطہ کرنے پرذرائع نے بتایاکہ وحیداں شادی شدہ تھی جس نے کچھ عرصہ قبل اپنے خاوند سے طلاق حاصل کرلی تھی اور اپنی ہی برادری کے الطاف حسین سے شادی کرنے کی خواہش مند تھی۔