تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لایں)کماد کی فصل میں سپرے کرنے کے دوران سپرے مشین کاپائپ سولرپینل کی تاروں سے ٹکراگیا’خراب ہوجانے والے ٹرانسفارمرکومرمت کے دوران کرنٹ لگنے کے باعث میپکوملازم سمیت دوجاں بحق’ ہیلپرزخمی’ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل

کرنٹ لگنے کاپہلاواقعہ بستی اللہ یار بھونگ کے رہائشی30سالہ محمد اصغرکے ساتھ پیش آیاجوسپرے مشین کے ذریعے فصل کماد میں سپرے کررہاتھاکہ غفلت کے باعث لوہے کاپائپ سولرپینل کی تاروں سے ٹکراگیاکرنٹ لگنے کے نتیجہ میں محمداصغر موقع پرہی دم توڑگیا

کرنٹ لگنے کادوسرا واقعہ چک215پی میں پیش آیاجہاں میپکوملازم 48سالہ فقیرمحمد جوکہ ولہارکارہائشی تھا ہیلپر27سالہ بہادرکے ہمراہ خراب ہوجانے والے ٹرانسفارمرمرمت کررہاتھا کہ کرنٹ لگنے کے باعث لائن مین فقیرمحمد موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ27سالہ ہیلپربہادر بری طرح زخمی ہوگیا’جسے فوری طورپرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement