رحیم یارخان :سانحہ9مئی قومی شاہراہ بندکرکے احتجاج کرنے کا کیس ، ممبران قومی وصوبائی اسمبلی سمیت 100سے زائد ملزمان بری
سانحہ9مئی قومی شاہراہ بندکرکے احتجاج کرنے کے درج مقدمہ میں عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبرقومی اسمبلی‘ممبران صوبائی اسمبلی سمیت 100سے زائد ملزمان کو بری کردیا‘سینئر سول جج کی عدالت میں سانحہ9مئی تھانہ اقبال آباد کے درج مقدمہ نمبری239-23 کی سماعت کی جس میں ملزمان پرالزام تھا کہ انہوں نے قومی شاہراہ کو بندکیا پابندی کے باوجود گھنٹوں ٹریفک کومعطل رکھا جس پر ممبران اسمبلی سمیت 100سے زائد افراد کے خلاف انسداددہشتگردی کی دفعات سمیت مقدمہ اندراج کیاگیا تھا۔
فاضل عدالت نے ریکارڈ میں موجود شواہد گواہان کے بیانات اورمجموعی حالات کاجائزہ لیکر قرارددیاکہ استغاثہ ملزمان کے خلاف الزامات کومعقول شخص سے بالاترثابت کرنے میں ناکام رہاہ ے جس کے نتیجہ میں فاضل عدالت نے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درج مقدمہ میں ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ‘ ممبران صوبائی اسمبلی‘ چوہدری آصف مجید‘ چوہدری نعیم شفیق‘ صائمہ طارق کے علاوہ افکارالحسن‘ فوزیہ عباس‘ حسن خان نیازی‘ بادشاہ خان‘ حسن بنگش‘ رضوان راٹھور‘راناعمران‘ محمدخان پِٹھان‘اسفندیارہاشمی‘ کلیم اللہ‘ حمزہ خان‘ ساجدمنیر‘ اسامہ اقبال سمیت 100سے زائدملزمان کوبری کردیا۔