تازہ ترین

 خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام ایک شاندار بزنس ایکسپو کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس تعلیمی و کاروباری سرگرمی کی آرگنائزر ڈاکٹر عائشہ عزیز تھیں جب کہ اس کا مقصد طلبہ میں کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔بزنس ایکسپو کا افتتاح  پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد مرتضیٰ نے کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد صغیر، ڈاکٹر اسلم خان اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرشید بھی موجود تھے۔ معزز مہمانوں نے طلبہ کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور ان کی تخلیقی سوچ، محنت اور کاروباری وژن کو سراہا۔


نمائش میں 50 سے زائد اسٹالز لگائے گئے جن میں طلبہ نے اپنے منفرد اور جدید بزنس آئیڈیاز پیش کیے۔ گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد مرتضیٰ، ڈاکٹر صغیر، ڈاکٹر عبدالرشید اور دیگر کا کہنا تھا کہ ایکسپو کا بنیادی مقصد طلبہ میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا، عملی تجربہ فراہم کرنا اور انہیں مستقبل کے کاروباری مواقع کے لیے تیار کرناہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعظم کی قیادت میں اس ضمن میں اپناکردار مشن سمجھتے ہوئے ذمہ داری سے نبھا رہی ہے تاکہ ایسی افرادی قوت تیار کی جا سکے جو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔ نمائش میں اس موقع پر اعتماد سازی، عملی مہارتوں اور پیشہ ورانہ سوچ کو اجاگر کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔تقریب میں فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے طلبہ کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

Leave A Comment

Advertisement