رحیم یارخان: علامہ اقبال کا فلسفہ خودی ان کے فلسفے کا مرکزی نقطہ ہے : ڈاکٹر عمران بشیر
رحیم یارخان (خصوصی رپورٹر) فلاسفر گائیڈ کے بانی صدر و ممتاز دانشور میڈیکل سپرنڈنٹ ہب اینڈ سکوپ ماڈل ہسپتال ظاہر پیر ڈاکٹر عمران بشیر نے کہا ہے علامہ اقبال کا فلسفہ خودی ان کے فلسفے کا مرکزی نقطہ ہے۔ فلاسفر گلڈ کے 451ویں ہفتہ وار اجلاس میں اقبال کے فلسفہ خودی کے موضوع پر اپنے خصوصی لیکچر اور شرکا کے سوالات کے جواب دیتے ہوے ڈاکٹر عمران بشیر نے کہا کہ خودی انسانی شخصیت کا وہ مرکز ہے جہاں انسانی شخصیت کے مختلف اجزاء ایک جگہ اکٹھے ہو کر کثرت کو وحدت میں بدل دیتے ہیں اور شخصیت کو ایک ازاد اور منفرد اکائی میں تبدیل کر دیتے ہیں ۔خودی کو جان کر ہی نہ صرف زندگی کا مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے بلکہ خودی کی نشوونما کرکے قرب الہی بھی حاصل کیا جا سکتا ہےشخصیت کی انفرادیت وأزادی خودی کی مرہون منت ہوتی ہے۔ انسانیت کی بہتری کے لیے بہت بڑے مقصد کا طے کرنا اور اس کے حصول کے لیے محنت اور تگ و دو خود ی کی نشونما میں مددگار ثابت ہوتا ہے
لیکچر کے دوران ممتاز بیگ ایڈووکیٹ پنجابی ادبی بیٹھک کے بانی وممتاز شاعر خالد جاوید پریس کلب کے سینیر نائب صدر جاوید اقبال و دیگر ممبران یونس ظہیر خالد نواز اور عبداللہ نے سوالات کیے