تازہ ترین

لندن، برطانیہ (أن لائن)برطانیہ کے شہر لندن میں سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور بیگم عشرت اشرف ایم پی اے و سابق مشیر وزیراعظم پاکستان نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ تقریب میں خصوصی شرکت کی، جس کے میزبان معروف برطانوی آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر اشرف چوہان تھے۔  اس پر تکلف عشائیہ میں سنئیر  وکیل سیلسٹر انصر ایڈوکیٹ سمیت دیگر ممتاز کاروباری اور سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔

وہدری محمد جعفر اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے ایران امریکہ جنگ میں فریقین کو ایک میز پر بٹھانےکا کردار ادا کرکے عالمی دنیا میں عزت وقار میں اضافہ کیا ہے عالمی امن پسند دنیا اسےخراج تحسین پیش کر رہی ہے .وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت کامیابی سے ملکی سلامتی ترقی و عوامی خدمات سرانجام دے رہی ہے میگا پراجیکٹ کی تعمیر سے ترقی وخوشحالی کا نیا دور شروع ہونے لگا ہے بیرون ممالک کام کرنے والے پاکستانیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ  مراعات دی جارہی ہیں .

اس موقع پر ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی ہم وطنوں کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کررہاہے.

میزبان ڈاکٹر اشرف چوہان ودیگر نے اظہار خیال کرتے ہوے جعفر اقبال کی سیاسی جماعتی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ گھرانہ محب وطن اور  مخلص ہے ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے

 

 

Leave A Comment

Advertisement