تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)ناکہ توڑکرفرارہونے والے موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں اورسی سی ڈی میں مقابلہ’ ایک ڈاکوماراگیا’ ساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار’ مارے جانیوالے ڈاکوکے قبضہ سے پسٹل برآمد’ نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل سی سی ڈی سب انسپکٹر اڈہ چارمیل موضع نیل گڑھ میں معمول کی ناکہ بندی پرموجودتھا کہ موٹرسائیکل پرسوارتین مشکوک افراد کوروکنے کی کوشش کی جو ناکہ بندی پرموجود سی سی ڈی اہلکاروں پرفائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے’ تعاقب کرنے اورجوابی فائرنگ کے نتیجہ میں کچی جمال موضع گلن گلکالاکارہائشی ڈاکومنا مارا گیا جبکہ دوساتھی رات کے اندھیرے کافائدہ اتھاتے ہوئے فرارہوگئے’ مارے جانیوالے ڈاکومنا سے 30بورپسٹل برآمدکرکے نعش کوہسپتال منتقل کرنے کے بعد فرارہونے والے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement