رحیم یارخان: انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت بہاولپور, پٹواری سمیت سات ملزمان کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ۔ ملزمان احاطہ عدالت سے گرفتار
رحیم یارخان(أن لائن) انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت بہاولپور نے 12 مرلے کے پلاٹ کی جعلسازی اور دھوکہ دہی کے مقدمے میں پٹواری سمیت سات ملزمان کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی۔ملزمان احاطہ عدالت سے گرفتار‘ انسدادبدعنوانی کی خصوصی عدالت بہاولپورنے بھٹہ کالونی کے رہائشی سعیداحمد کے اندراج مقدمہ انٹی کرپشن کی سماعت کی سماعت میں ملزمان پٹواری اللہ بچایا‘ شریک ملزمان امتیازاحمد‘عمرلطیف‘ محمداجمل‘ محمدبلال‘ تصویرعباس اورجلیل احمد پرالزام تھا کہ انہوں نے ملکیتی پلاٹ کوجعل سازی کے ذریعے ریونیوافسران اورسب رجسٹرارکی ملی بھگت سے جعلی ملکیتی کاغذات تیارکرکے فروخت کیا‘جس پر ملزمان کے خلاف ابتدائی طورپرتھانہ سٹی اے ڈویژن میں فراڈ کامقدمہ اندراج کیاگیا تاہم بعدازاں پٹواری کے ملوث ہونے پرتفتش احتساب ادارے انٹی کرپشن کومنتقل کردی گئی . فاضل عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد کردی جس پر پٹواری سمیت تمام ملزمان کواحاطہ عدالت سے گرفتارکرنے کے بعدمزید کارروائی کیلئے حوالات منتقل کردیاگیا۔