تازہ ترین

مسافرکوچ کے ذریعے قربانی کے جانور صادق آباد سے سیالکوٹ منتقل کرنے کے دوران دم گھٹنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کے جانورہلاک‘غیرانسانی طریقہ سے نقل وحمل کرنے والے مسافرکوچ عملہ کے خلاف کارروائی کامطالبہ‘ صادق آبادسے سیالکوٹ جانیوالی مسافرکوچ کے عملہ نے مالک سے ملی بھگت کرکے لاکھوں روپے مالیت کے 38سے زائد قربانی کے جانور(بکرے) کوچ کے خانوں (ڈگی) کے ذریعے سیالکوٹ لے جارہے تھے کہ ترنڈہ پھاٹک کے نزدیک لوڈ قربانی کے جانورں کوہوا لگوانے کی خاطر ڈگی کھول کرچیک کی گئی تو  شدیدگرمی حبس اورآکیسجن کی کمی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کے9مویشی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر کی حالت بھی غیرتھی‘منافع کی خاطربے زبان جانوروں کوغیرانسانی عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے قربانی کے جانوراللہ کی امانت ہوتے ہیں ان کے ساتھ رحم وشفقت اوربہترین سلوک کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے‘ مویشیوں کی آکیسجن کی کمی کے باعث ہلاکت پرعوامی سماجی حلقوں نے مالک اور مسافرکوچ عملہ کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

Leave A Comment

Advertisement