سبزی منڈی اوکاڑہ میں واقع ایک عمارت کی دوسری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔  آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدید آلات کی مدد سے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل بھی مکمل کیا تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کا خدشہ نہ رہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے باعث تقریباً 2 لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا، جبکہ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرکے 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی کو محفوظ بنا لیا۔

Leave A Comment

Advertisement