تازہ ترین

جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں رستم بازار کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ڈی پی او کے مطابق دھماکے میں احمد زئی وزیر قبیلے کے سربراہ بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔حملے میں قبائلی سربراہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement