تازہ ترین

ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا‘ مقتول عرصہ سے سندھ کے شہر کشمور میں سبزی کے کاروبار سے منسلک تھا‘ چند روز قبل بھی نامعلوم ڈاکوؤں نے نوجوان سے واردات کے دوران نقدی لوٹ لی تھی۔  صادق آباد کا رہائشی نوجوان قمر جوکہ سندھ کے شہر کشمور میں سبزی کے کاروبار سے منسلک تھا۔  نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر قمر کولوٹنے کی کوشش کی‘ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان قمر کوموت کے گھاٹ اتاردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر کشمور پولیس نے مقتول قمر کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے آبائی شہر صادق آباد منتقل کردی۔ نوجوان ایک عرصہ سے روزگار کے سلسلہ میں سندھ کے شہر کشمور میں رہائش پذیر تھا جس سے چند روز قبل بھی نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی لوٹ لی تھی۔

Leave A Comment

Advertisement