تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)تیزرفتاری کے باعث ٹریکٹرٹرالی بے قابوہوکرپیٹرول پمپ کی دیوار سے ٹکراکرالٹ گئی‘ تیزرفتارموٹرسائیکل سواربے قابوہوکرگدھاریڑھی سے ٹکراگیا‘کار کتے سے ٹکراکرالٹ گئی‘قومی شاہراہ پر ٹرالرنے موٹرسائیکل سوارکچل ڈالا‘ 4جاں بحق‘3شدیدزخمی‘ 

  پہلاحادثہ قومی شاہراہ پربستی مولابخش کے رہائشی 50سالہ ٹریکٹرٹرالی ڈرائیورمظہراقبال کے ساتھ پیش آیاجواپنی ٹریکٹرٹرالی پرکوٹ سبزل سے واپس کوتسمابہ جارہاتھاکہ تیزرفتاری کے باعث ٹریکٹرٹرالی پیٹرول پمپ کی دیوارسے ٹکرابے قابوہوکرالٹ گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیورمظہراقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا

دوسراحادثہ لیاقت پورکے رہائشی16سالہ مٹھوکے ساتھ پیش آیاجواپنی موٹرسائیکل پرانتہائی تیزرفتاری سے جارہاتھاکہ موٹرسائیکل بے قابوہوکرسامنے جانیوالی گدھاریڑھی سے ٹکراگیا‘شدیدزخمی ہوجانے پر16سالہ مٹھوکوطبی امداد کیلئے شیخ زیدہسپتال منتقل کیاگیاجہاں مٹھوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

تیسراحادثہ چھتری چھپن شاہ کے نزدیک پیش آیاجہاں کچی محمدخان کے رہائشی شاہدنذیر‘حضور بخش منظوراحمداوررفیق احمدکارپرسوارہوکرکام کے سلسلہ میں جارہے تھے کہ چھتری چھتن شاہ کے نزدیک کار اچانک سامنے آجانے والے کتے سے ٹکراکربے قابوہوکرالٹ گئی جس کے نتیجہ میں کارمیں سوار 37سالہ حضوربخش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تؤڑگیاجبکہ شاہدنذیر‘منظوراحمداوررفیق احمدزخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کی مددسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

چوتھاحادثہ قومی شاہراہ پر شیخ واہن کے نزدیک پیش آیاجہاں 18سالہ ثمرعباس اپنی موٹرسائیکل پرجارہاتھا کہ سامنے سے آنیوالے ٹرالرنے کچل ڈالاجس کے نتیجہ میں 18سالہ ثمرعباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی  دم توڑگیاجبکہ نامعلوم ٹرالرڈرائیورٹرالرموقع پرچھوڑ کرفرارہوگیا۔