رحیم یارخان:ڈاکوﺅں اورپولیس میں مقابلہ ایک ڈاکوماراگیا‘ساتھی فرار
ناکہ بندی توڑکرفرارہونے والے ڈاکوﺅں اورپولیس میں مقابلہ ایک ڈاکوماراگیا‘ساتھی رات کے اندھیرے کافاہدہ اٹھاتے ہوئے فرار‘ شناخت نہ ہونے پرمارے جانیوالے ڈاکوکی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل‘ سب انسپکٹرکی مدعیت میں مقدمہ درج‘ سب انسپکٹر محمدسمیع ساتھی سب انسپکٹر محمدآصف ونفری کے ہمراہ اڈہ تھیئٹرپوشتی پرموجودتھاکہ دوموٹرسائیکلوں پرسوارچارمشکوک افراد کوروکنے کی کوشسش کی جوپولیس ناکہ بندی توڑکرفائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے‘ جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکوماراگیا جبکہ دیگرساتھی رات کی اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے‘ مارے جانیوالے ڈاکوکی شناخت نہ ہونے پرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرارہونے والے ساتھی ڈاکوﺅں کی تلاش شروع کردی۔