رحیم یارخان :بڑے بھائیوں نے آہنی راڈ کے پے در پے وارکرکے چھوٹے بھائی کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘ملزمان فرار
نشے کی لت میں مبتلابھائی کے پیسے مانگنے کی رنجش پر بڑے بھائیوں نے آہنی راڈ کے پے در پے وارکرکے چھوٹے بھائی کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزمان فرار‘ پولیس نے نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد والدہ کی مدعیت میں ملزم بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا‘ موضع ککری کی رہائشی صغری بی بی نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ اس کابیٹا محمداحمد نشے کی لت میں مبتلاہے جونشہ پورا کرنے کے لئے اکثر رقم دینے کامطالبہ کرتارہتاہے گزشتہ روز بھی مقتول احمد نے نشہ کیلئے رقم طلب کی جس پردوبڑے بھائیوں محمدحفیظ اورسعیداحمد نے طیش میں اکراسے آہنی راڈ سے بہیمانہ تشددکانشانہ بنایاجس سے احمد شدیدزخمی ہوگیا‘جسے فوری طورپر انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجہاں احمدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا‘ اطلاع ملنے پرپولیس نے ہسپتال میں موجود مقتول کی نعش کوتحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد فرارہوجانے والے ملزم بھائیوں محمدحفیظ اورسعیداحمد کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔