تازہ ترین

فیصل آباد میں رشید آباد کے قریب سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں 4 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے۔سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سرکل افسر انسپکٹر صدیق چیمہ کے چھاپے کے دوران 8 مزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے ہارون شیری، آفتاب ، شہباز اور نصیر ہلاک ہوگئے، جبکہ چار ملزمان فرار ہیں۔ ہلاک ڈاکوؤں کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی، ملزمان سے کلاشنکوف ، پستول اور چھینی گئی دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان مختلف اضلاع میں ڈکیتی، راہزنی اور فائرنگ کے مقدمات میں ملوث ہیں۔