سکیورٹی فورسز کا خاران اور مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 8دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کے خاران اور مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 8دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خاران میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 3دہشتگرد جبکہ مستونگ میں کارروائی کے دوران خودکش بمبار سمیت 5دہشتگرد مارے گئے۔ آپریشنز میں اسلحہ ، باردوی مواد، آئی ای ڈیز اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔