رحیم یارخان: پاکستان ایکسپریس میں پولیس اورحساس اداروں کا سرچ آپریشن‘ 2افراد زیرحراست
کراچی سے لاہورجانیوالی پاکستان ایکسپریس میں پولیس اورحساس اداروں کادوگھنٹے تک سرچ آپریشن‘ ٹرین میں موجود2افراد زیرحراست‘ سی سی ڈی کے حوالے کردیاگیا‘ ریلوے اسٹیشن پرپولیس کی بھاری نفری موجودرہی۔ رابطہ کرنے پر پولیس کی جانب سے حراست میں لئے جانے والے ٹرین میں سوارافراد بارے تفصیل فراہم کرنے سے گریز‘گزشتہ شب لاہورسے کراچی جانیوالی پاکستان ایکسپریس میں دوگھنٹے تک پولیس اورحساس اداروں کا سرچ آپریشن‘ دومشکوک افراد کو حراست میں لیکرسی سی ڈی پولیس کے حوالے کردیاگیا‘ سرچ آپریشن کے دوران ریلوے اسٹیشن پرپولیس کی بھاری نفری موجودرہی۔