رحیم یارخان :بجلی کے کھمبے کام کرنے والامیپکو ملازم سیفٹی بیلٹ کھل جانے کے باعث گرکر ہلاک‘
رحیم یارخان(أن لائن)بجلی کے کھمبے پرچڑھ کر کام کرنے والامیپکوکنٹریکٹ ملازم سیفٹی بیلٹ کھل جانے کے باعث زمین پرآگرا‘ ضربات کے باعث موقع پرجاںبحق‘میپکوکاکنٹریکٹ ملازم فقیرمحمدشاہد خراب ہوجانے والی بجلی کوٹھیک کرنے کیلئے کھمبے پرچڑھ کرکام کررہاتھا کہ اچانک سیفٹی بیلٹ کھل جانے کے باعث سرکے بل کئی فٹ نیچے زمین پرآگرا اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا‘ ریسکیوعملہ نے موقع پرپہنچ کر نعش کارروائی کی بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔
Leave A Comment