رحیم یارخان : نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے اہم سرکاری افسران کا حساس ڈیٹا بیرون ملک ایجنسیوں کو فروخت کرنے والے 4 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے پاکستان کے اہم سرکاری افسران کا حساس ڈیٹا بیرون ملک ایجنسیوں کو فروخت کرنے والے 4 رکنی گینگ کو تحصیل خان پور کے علاقے غریب آباد سے گرفتار کر لیا۔
میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سید خرم علی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سینئر افسران اور اہم عہدوں پر تعینات شخصیات کا خفیہ ڈیٹا معمولی رقم کے عوض غیر ملکی عناصر تک پہنچاتے تھے۔ کارروائی کے دوران 4 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ ایک اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور اہم ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔اس نیٹ ورک کے سہولت کاروں کی تلاش اور قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔