تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن )قومی شاہراہ پر منی کرین بے قابوہوکر ایک ہی خاندان کے موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ گئی‘ کمسن بچے سمیت تین جاں بحق۔ چک 7این پی کی رہائشی 50سالہ بشریٰ بی بی‘ 30سالہ عزیز مزمل اور5سالہ شفیع اللہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر قومی شاہراہ پر جارہے تھے کہ ایف ایف سی چوک کے نزدیک سامنے سے آنیوالی منی کرین ڈرائیور سے بے قابوہوکر موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں بشریٰ بی بی‘ عزیز مزمل اور شفیع اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگئے جبکہ نامعلوم کرین ڈرائیور کرین موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا جسے پولیس نے قبضہ میں لینے کے بعد فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement