تازہ ترین

کالعدم دہشت گرد تنظیم کی جانب سے خواجہ فریدیونیورسٹی کودھمکی آمیز دھمکیاں موصول‘ حکومت ہمارے گرفتارساتھیوں کورہاکرے‘ ناکرنے کی صورت میں یونیورسٹی کونقصان پہنچائیں گے یونیورسٹی انتظامیہ کی نشاندہی پر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ‘ رات گئے یونیورسٹی اوراطراف میں سرچ آپریشن‘ یونیورسٹی کوکلیئرقراردیدیاگیا.

 کالعدم تنظیم کی جانب سے خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی انتظامیہ کودھمکی آمیزای میل موصول ہوئی جس میں دہشتگردوں کی جانب سے اپنی رہائی کامطالبہ کیاگیاہے بصورت دیگر یونیورسٹی کونقصان پہچایاجائے گا‘ یونیورسٹی انتظامیہ نے دھمکی آمیز ای میل موصول ہوتے ہی قانون نافذ کرنیو الے اداروں کواس بارے میں آگاہ کیا جس پر فوری طورپر قانون نافذ کرنے والے ادارے یونیورسٹی پہنچ گئے اور یونیورسٹی سمیت اطراف کے علاقوں میں مکمل سرچ آپریشن کیا بعدازاں یونیورسٹی کوکلیئرقراردیدیاگیا۔یونیورسٹی کے پی ار او نے بتایا کہ  یونیورسٹی انتظامیہ کو ایسی  ای میل نہیں ملی اس سلسلہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طورپر ہائی الرٹ ہیں۔