تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)جائیداد کے تنازعہ کی رنجش پر بھائی نے تیزدھارآلہ سے شہ رگ کاٹ کر بھائی کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزم کمرے کوتالے لگا کر فرار‘ پولیس نے نشاندہی پر بند کمرے سے نعش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تیسرے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

آدم صحابہ کے رہائشی ساجد علی نے پولیس کودی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیا کہ وہ رینجرز ملازم ہے۔ گذشتہ روز وہ گھرآیا تو اس کے بھائی کے کمرے کوتالالگا ہوا تھا جسے کھول کر دیکھا تو اس کا بھائی ناصر مردہ حالت میں پڑا تھا جس کی تیزدھار آلہ سے شہ رگ کاٹ کر قتل کیاگیا تھا۔ ساجد علی نے مزید بتایا کہ اس کے والد نے اپنی زندگی میں ہی اس کے بڑے بھائی محمداویس کو جائیداد سے عاق کردیا تھا جس نے والد کے مرنے کے بعد اسی مکان پر عدالت میں دعویٰ دائر کیاتھا جوکہ مقتول بھائی ناصر کے حق میں ہوا جس کی رنجش پر اس کے بڑے بھائی محمداویس نے تیزدھارآلہ سے بھائی ناصر کو شہ رگ کاٹ کر قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement