رحیم یارخان: آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ
ضلع بھرمیں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ‘ ایک ہفتہ کے دوران کمسن بچوں‘خواتین‘عمررسیدہ افراد سمیت22افراد کوآوارہ کتوں نے حملے کرکے کاٹ کربری طرح زخمی کرڈالا‘ متاثرہ طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل‘ بستی جام نواب کی رہائشی اقراء بی بی‘ اور رابعہ بی بی‘ موضغ کنڈے والی کے رہائشی15سالہ یاسین‘ فتح پورکمال کے رہائشی18سالہ محمداحسن‘ کوٹ کرم خان کے رہائشی22سالہ محمداختر‘ ڈوڈی سانگی کے رہائشی12سالہ رضوان‘ چک155/7Rکی رہائشی فرزانہ بی بی‘رکن پورکی رہائشی 7سالہ طیبہ‘ چک64این پی کے رہائشی22سالہ انصاری اور45سالہ ارشاداحمد‘موضع تھالی موہانہ کے رہائشی60سالہ یوسف ملنگ‘ ٹب چوہان کی رہائش زرینہ بی بی‘ موضع میانی اچھاکی رہائشی شبانہ بی بی‘ بستی فاضل پورکی رہائشی شہناز بی بی‘ چک81پی کی رہائشی 13سالہ شوبانہ دیوی‘ گوٹھ عالوکے رہائشی6سالہ محمدحسین‘ چک193پی کے رہائشی65سالہ محمدسعید‘ اڈہ 87بینک کے رہائشی13سالہ محمدآصف‘ مٹھ ڈنڈام کے رہائشی45سالہ اسلم‘ حیدرکالونی کے رہائشی5سالہ عمیر‘ شہبازپورکے رہائشی15سالہ امان اللہ‘ تھلہ شریف کے رہائشی15 سالہ حکیم کوآوارہ کتوں نے کاٹ کربری طرح زخمی کرڈالا‘ چیخ وپکارسن کرارد گرد موجود افراد نے بمشکل جان بچاکرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔
Leave A Comment