رحیم یارخان : دریائے سندھ کے کٹاؤکے باعث زمیندارہ بند میں شگاف‘ سیلابی پانی فصلوں اورنزدیکی آبادیوں میں داخل
رحیم یارخان(أن لائن )دریائے سندھ کے کٹاؤکے باعث زمیندارہ بند میں شگاف‘ سیلابی پانی فصلوں اورنزدیکی آبادیوں میں داخل‘ متاثرین کی نقل مکانی‘سیلابی پانی کے باعث فصلیں تباہ۔ دریائے سندھ میں موضع بیٹ پرارہ کے نزدیک دریائی کٹاؤ کے باعث قائم زمیندارہ بند میں بڑا شگاف پڑگیا جس کے نتیجہ میں سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اورنزدیکی آبادیاں بری طرح متاثر ہوئیں اور پانی آبادیوں میں گھروں تک پہنچ گیا۔
دریائی کٹاؤ اور بند میں پڑنے والے شگاف پر ضلعی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر ریلیف کیمپ قائم کرتے ہوئے متاثرین کے انخلاء میں مدد دی اورشگاف کوپر کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے۔اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ دریائے چناب اوردریائے سندھ کی قدرتی گذرگاہوں کے نزدیک آبادیوں کوقبل از وقت محفوظ مقامات پر منتقل کیاجارہا ہے۔
Leave A Comment