رحیم یارخان:دوشیزہ کی درخت سے لٹکی نعش کامعاملہ‘ رنجش پر قتل کرنے کے بعد نعش درخت سے لٹکادی
دوشیزہ کی درخت سے لٹکی نعش کامعاملہ‘ رنجش پر قتل کرنے کے بعد نعش درخت سے لٹکادی‘ پولیس نے باپ کی مدعیت میں تین ملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا‘ مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے‘ چک147پی کی رہائشی 15سالہ پائل دیوی کی نعش گھرسے نزدیک فصلوں میں درخت سے لٹکی ہوئی ملی تھی‘ شبہ تھاکہ اسے قتل کرنے کے بعدنعش درخت سے لٹکائی گئی ہے
پولیس نے باپ ساجن کی کی مدعیت میں ملزمان جمعہ بھیل وغیرہ تین کس کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا‘ رابطہ کرنے پرذرائع نے بتایاکہ رشتہ داری کی رنجش پرملزمان نے پائل دیوی کوگلے میں پھنداڈال کرقتل کرنے کے بعدنعش درخت سے لٹکادی تھی‘ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی