تازہ ترین

لاہورہائیکورٹ بہاولپوربینچ نے ایک کروڑ48لاکھ روپے فراد کے درج مقدمہ کی ضمانت خارج کردی‘ ملزم احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا‘ لاہورہائی کورٹ بہاولپور بینچ کے جسٹس محمدوحیدخان نے تھانہ ائیر پورٹ کے درج مقدمہ نمبری4/26 جس میں ملزم صادق آباد کے رہائشی  محمداکرم نے آڑھتی مشتاق احمدسے1کروڑ48لاکھ روپے کاکھل بنولہ خریدکیااور مقامی بینک کاچیک دیدیا‘ جومطلوبہ تاریخ پربینک سے بوگس ثابت ہوا‘ فاضل عدالت نے ممبرپنجاب بارکونسل سردار عبدالباسط خان کے مضبوط اورقانونی دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درج مقدمہ کے ملزم محمداکرم کی ضمانت خارج کردی ، ملزم کواحاطہ عدالت میں موجود پولیس نے حراست میں لیکرمزیدکارروائی کیلئے ائیرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا۔

Leave A Comment

Advertisement