رحیم یارخان: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو ہلاک
تھانہ ایئرپورٹ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔پولیس پارٹی نے چک 112 پی سیم نالہ پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک نامعلوم الاسم ڈاکو ہلاک ہوگیا، ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ اس دوران 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔