رحیم یارخان: خستہ حال مکان کی دیوار گرنے سےملبے تلے دب کر 5افراد زخمی
رحیم یارخان( أن لائن)خستہ حال مکان کی دیوار گھر کے صحن میں سوئے ہوئے افراد پر آن گری‘ ملبے تلے دب کر 5افراد زخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل۔ ظاہرپیر کے علاقہ عدنان ٹاؤن میں رات کے وقت خستہ حال مکان کی دیوار اچانک زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں صحن میں سوئے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد2 سالہ کمسن شہزاد علی‘ 8 سالہ محمد معیز‘ 45 سالہ رقیہ بی بی‘ 70 سالہ زہرہ بی بی اور 50 سالہ عبد الواحد ملبے تلے دب کرشدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع پاکر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کے بعد شیخ زید ہسپتال ظاہرپیر منتقل کردیا ۔
Leave A Comment